بالی ووڈ کی جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون میں علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔ ایک وائرل ریڈٹ پوسٹ اور دیگر جگہ پر دعویٰ کیا گیا کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور وہ ممکنہ طور پر علیحدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاہم یہ تمام دعوے محض قیاس آرائیوں پر مبنی دکھائی دیتے ہیں، دیپیکا پڈوکون نے دو دن کی خاموشی کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سب دیکھ لیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غیر موجودگی سے متعلق شکوک و شبہات رکھنے والوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب اس جوڑی کے بارے میں ایسی افواہیں سامنے آئی ہوں۔ 2024ء میں بھی اس وقت چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں جب رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام سے متعدد پوسٹس، جس میں شادی کی تصاویر بھی شامل تھیں، آرکائیو کر دی تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے تعلق کو برقرار رکھنے کی تصدیق کی تھی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں