پنچکولہ: گرمیت رام رحیم سنگھ، جو کہ ڈیرا سچا سودا کے سربراہ اور خود ساختہ مذہبی پیشوا ہیں، کو ہفتہ کے روز پنجاب اینڈ ہریانہ ہائیکورٹ نے 2002 میں سرسا کے صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے مقدمے میں بری کر دیا۔ تاہم وہ بدستور جیل میں رہیں گے کیونکہ انہیں اپنے دو پیروکاروں سے زیادتی کے مقدمے میں 20 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیل ناگو اور جسٹس وکرم اگروال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 2019 میں خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے بعد رام رحیم کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عدالت نے مقدمے کے شواہد، خصوصاً فائرنگ میں استعمال ہونے والی گولیوں سے متعلق تنازعے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تاہم عدالت نے اس مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ یاد رہے کہ صحافی رام چندر چھترپتی، جو اخبار “پورا سچ” چلاتے تھے، کو 24 اکتوبر 2002 کی شام سرسا میں ان کے گھر کے باہر گولی مار دی گئی تھی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تقریباً ایک ماہ بعد 21 نومبر کو دم توڑ گئے۔ ابتدائی طور پر یہ مقدمہ سرسا پولیس نے درج کیا تھا، تاہم بعد میں چھترپتی کے بیٹے انشل چھترپتی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے تفتیش سی بی آئی کے حوالے کر دی۔ سی بی آئی نے تحقیقات کے بعد رام رحیم سمیت چار افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کی۔ جنوری 2019 میں خصوصی سی بی آئی عدالت نے رام رحیم اور ان کے تین قریبی ساتھیوں کو قتل کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے انشول چھترپتی نے اسے مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ خاندان اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہماری قانونی جدوجہد 2002 میں شروع ہوئی تھی اور ہم انصاف کے حصول تک یہ لڑائی جاری رکھیں گے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو