National

رام مندرچندہ چوری معاملہ، سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے کیا انکار

رام مندرچندہ چوری معاملہ، سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے کیا انکار

نئی دہلی :ایودھیا کے رام مندر کے چندے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزار سے سوال کیا کہ اس کیس میں ایسی کون سی ہنگامی صورتحال ہے جس کے باعث فوری سماعت ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد عدالت کھلنے پر اس معاملے کی سماعت کی جائے گی، یعنی اب اس کیس پر 12 جولائی کے بعد ہی سماعت متوقع ہے۔ وکیل اجے کمار رائے اور دنیش کمار یادو کی جانب سے دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی جائے اور سی بی آئی کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) تشکیل دی جائے، جو شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ سے متعلق مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور دیگر الزامات کی تحقیقات کرے۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ اتر پردیش حکومت کی تشکیل کردہ ایس آئی ٹی نے کسی ایف آئی آر یا فوجداری مقدمہ درج کیے بغیر ہی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ 13 جون کو رام مندر کے چندے میں مبینہ خرد برد کے الزامات سامنے آنے کے بعد اتر پردیش حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس نے 23 جون کو اپنی ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی۔ درخواست گزار نے رام جنم بھومی ٹرسٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ انتہائی حساس ہے، اس لیے جلد سماعت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا رویہ بھی کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، جبکہ شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا خدشہ بھی موجود ہے، اسی وجہ سے فوری عدالتی مداخلت کی ضرورت ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست میں ایسی کوئی غیر معمولی وجہ پیش نہیں کی گئی جس کی بنیاد پر فوری سماعت کی جائے۔ دوسری جانب اے این آئی کے مطابق، پیر 29 جون کو پولیس نے رام مندر کے چندے میں مبینہ خرد برد کی تحقیقات کے سلسلے میں شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے سابق جنرل سیکریٹری چمپت رائے کا بیان ریکارڈ کیا۔ذرائع کے مطابق چمپت رائے سے پوچھ گچھ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر ٹرسٹ کے دیگر سینئر عہدیداروں، جن میں انیل مشرا بھی شامل ہیں، کے بیانات بھی بعد میں قلم بند کیے جائیں گے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments