National

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں ایف آئی آر درج، ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کے بعد ہوئی بڑی کارروائی

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں ایف آئی آر درج، ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کے بعد ہوئی بڑی کارروائی

رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں پہلی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ کے رکن کرشن موہن کی شکایت پرایودھیا تھانے میں ایف آئی آردرج ہوئی ہے۔ یہ کارروائی اس وقت ہوئی ہے، جب وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) اس موضوع پرجارحانہ رویہ اختیارکئے ہوئے ہے اورچڑھاوا چوری سے بے حد ناراض ہے۔ ایودھیا میں آج وی ایچ پی کی بڑی میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ وشوہندوپریشد کے 5 بڑے اراکین میٹنگ میں موجود رہے۔ اس ایف آئی آرمیں ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کا نام نہیں ہے۔ ان کے ڈرائیورٹنّویادوکا نام شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انوکلپ مشرا اوراویناش شکلا کے نام ہیں۔ ایف آئی آرمیں ٹرسٹ کے کسی رکن کا نام نہیں ہے۔ جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی ہے، ان میں رما شنکرمشرا، ٹنّو یادو، منیش یادو، انوکلپ مشرا، لوکش مشرا، اویناش شکلا کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں اس سے متعلق بڑے فیصلوں پرغوروخوض کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آگے کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی صدرآلوک کمارنے اپنی بات رکھی۔ انہوں نے کہا کہ چوری کرنے والوں کوجیل بھیجنا چاہئے۔ غیرضمانتی دفعات میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آرمیں کسی ملازم کے ذریعہ چوری کی بات کا ذکرہے۔ چوری کے سامان کی خریدوفروخت کا بھی ذکرہے۔ بی این ایس کی دفعہ 306, 316, 317, 317(4), 317(5), 61 میں معاملہ درج ہوا ہے۔ رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں ٹرسٹ نے ایف آئی آردرج کرائی۔ ایودھیا میں ایف آئی آرہوا۔ 6 سے زیادہ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ سبھی ملزمین کی جلد گرفتاری ہوسکتی ہے۔ ایس آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کے رکن کرشن موہن موہن کی تحریرپریہ ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں اورحکومت سے بڑا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وی ایچ پی کا پہلا مطالبہ یہی ہے کہ قانونی کارروائی شروع کرنے کے لئے فوراً ایف آئی آردرج کی جائے۔ دوسرا مطالبہ ہے کہ مندرسے متعلق سبھی معاملوں کی تیزی سے جانچ ہواورسچ سامنے آئے۔ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق معاملوں کا فاسٹ ٹریک کورٹ میں کیس چلے۔ چوتھا مطالبہ ہے کہ قصورواروں کوسخت سے سخت سزا ملے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments