National

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں ایف آئی آر، استعفیٰ اور گرفتاری کے بعد بھی نہیں تھم رہا تنازعہ، وی ایچ پی نے اٹھائے یہ سوال

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں ایف آئی آر، استعفیٰ اور گرفتاری کے بعد بھی نہیں تھم رہا تنازعہ، وی ایچ پی نے اٹھائے یہ سوال

رام مندرکے چڑھاوے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پرایف آئی آردرج ہونے کے بعد پورے معاملے نے طول پکڑلیا ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اورٹرسٹی انل مشرا کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن نے مرکزاورٹرسٹ پرسخت سوال اٹھائے ہیں۔ اس درمیان وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) کے انٹرنیشنل صدرآلوک کمارنے کہا کہ سسٹم میں سدھارکی ضرورت ہے۔ ۔ نیوزایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا، ”مجھے نہیں لگتا کہ اس کے لئے ایک اورکمیٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ الزام صرف دوٹرسٹیوں پرہے، باقی سب پرنہیں، اس لئے سب سے ضروری یہ ہے کہ نظام کوبہتربنایا جائے اورایسے لوگوں کولایا جائے، جنہیں مندرایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہو۔ ایسا اس لئے کیا جانا چاہئے تاکہ بھگوان رام کی سبھی جائیدادیں پوری طرح محفوظ رہیں، بھکتوں کوپریشانی نہ ہواوراس جگہ سے لوگوں کی عقیدت میں اضافہ ہو۔ مجھے امید ہے کہ ٹرسٹی ایسا ضرورکریں گے۔” آلوک کمارنے کہا، ”مجھے اس بات سے اطمینان ہے کہ الزام لگنے کے فوراً بعد ہی ایس آئی ٹی بنانے کا مطالبہ ہوا اورٹرسٹ نے خود ہی ایسا کیا۔ جس دن ملزمین کے نام سامنے آئے، اسی دن ان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔ میں پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سبھی ملزمین چاہے وہ کوئی بڑا افسرہویا چھوٹا ملازم۔ کسی بھی قصوروارکوبخشا نہیں جانا چاہئے۔” اس معاملے پراترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت رخ اپناتے ہوئے کہا کہ الزام سامنے آتے ہی حکومت نے فوراً ایس آئی ٹی کی تشکیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جمعرات دیررات مندرکے ملازمین، نقدی گننے والے اسٹاف اورکچھ بینک کے سابق افسران سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی۔ الزام ہے کہ ان سبھی نے آپسی ملی بھگت سے مندرکی رقم غبن کر لی۔ گرفتارکئے گئے ملزمین میں اویناش شکلا، انوکلپ مشرا، لوکش مشرا، منیش کماریادو، کرونیش پانڈے، رماشنکرمشرا، سبھاش شریواستواوررام شنکریادوعرف ٹنّو شامل ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments