ایودھیا سے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے رام مندر میں زعفرانی پرچم کشائی تقریب میں نہ بلائے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’رام للا کے دربار میں زعفرانی پرچم کشائی تقریب میں مجھے نہ بلائے جانے کی وجہ میرا دلت سماج سے ہونا ہے۔ تو یہ رام کی شان نہیں، بلکہ کسی اور کی تنگ نظری کی دلیل ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’رام سب کے ہیں، میری لڑائی کسی عہدہ یا دعوت کی نہیں بلکہ عزت، مساوات اور آئین کے وقار کی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو ایودھیا پہنچے تھے، جہاں انہوں نے شری رام جنم بھومی مندر کی چوٹی پر ویدک منتروں اور جے شری رام کے نعروں کی گونج کے درمیان زعفرانی پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کے دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہے۔ لیکن اس تقریب میں وہاں کے مقامی رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اودھیش پرساد کو نہیں بلایا گیا تھا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو