ممبئی: شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایودھیا رام مندر میں چندے کے مبینہ غبن کے معاملے پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے "رام رکشا آندولن" کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج اقتدار انہی لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو ہندوؤں کے نام پر جمع ہونے والے چندے کو لوٹ رہے ہیں، اس لیے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں۔ اتوار کو ممبئی کے وسطی علاقے دادر میں واقع ہنومان مندر کے باہر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے ہنومان چالیسہ اور ہنومان ستوتر کا پاٹھ کیا، جس کے بعد انہوں نے رام مندر چندہ معاملے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ زعفرانی کرتا پہنے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ "یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ آج ہندوؤں کو لوٹنے والے ہی اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ اگر کوئی شخص خود ہی ڈکیتی کرے تو اسی سے ڈکیتی کی تحقیقات نہیں کرائی جا سکتیں۔ اس معاملے کی مکمل غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔" انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ہندوتوا کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے مندر کو ہی لوٹنے لگے تو ہندو سماج اسے کبھی معاف نہیں کرے گا۔ ادھو ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں بی جے پی کے اس معروف نعرے "ایودھیا تو جھانکی ہے، کاشی متھرا ابھی باقی ہیں" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اب فکر اس بات کی ہے کہ اگر ایودھیا میں یہ صورتحال ہے تو پھر کاشی اور متھرا میں کیا ہوگا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات