Entertainment

رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رام چرن اور ان کی اہلیہ بزنس وومن، ایڈیٹر اور مخیر خاتون اپاسنا کونیڈیلا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انکے ہاں دوسری بار ولادت متوقع ہے جو جڑواں ہوں گے۔ اس خوشخبری پر اس جوڑے کو ہر طرف سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ معاوضہ لینے والوں میں شمار ہونے والے 40 سالہ رام چرن اور انکی اہلیہ اپاسنا کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اپاسنا نے انسٹاگرام پر حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر منعقد ہونے والی اپنی گود بھرائی کی تقریب کی ایک جھلک شیئر کی، جس سے اسکی تصدیق ہوئی کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ اس تقریب میں دونوں کے اہل خاندان جن میں ناگا بابو، ورون تیج، لوانیا تریپاٹھی اور دوست نین تارا، وینکاٹیش، ناگرجونا اور دیگر شریک تھے۔ رام چرن کی ٹیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ جوڑا جلد ہی جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں۔ اس موقع پر اوپاسنا نے لکھا کہ یہ دیوالی انکے لیے دہری خوشیوں اور محبت کا تہوار ثابت ہوئی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments