National

رام اوتار جگّی قتل سانحہ میں امت جوگی کو عمرقید کی سزا، 7 دنوں میں سرینڈر کرنے کا حکم، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

رام اوتار جگّی قتل سانحہ میں امت جوگی کو عمرقید کی سزا، 7 دنوں میں سرینڈر کرنے کا حکم، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے ریاست کے آنجہانی سابق وزیراعلیٰ اجیت جوگی کے بیٹے اورجنتا کانگریس کے لیڈرامت جوگی کوعمرقید کی سزا سنائی ہے۔ ہائی کورٹ نے جگّی قتل کیس میں یہ سزا سنائی ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں 7 دنوں کے اندرخودسپردگی کا حکم دیا ہے۔ امت جوگی نے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ چیف جسٹس رمیش سنہا اورجسٹس اروند کمارورما پرمشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ قابل ذکرہے کہ 4 جون 2003 کواین سی پی لیڈررام اوتارجگی کا قتل کردیا گیا تھا، جس نے اس وقت ریاست کی سیاست میں زبردست سنسنی پیدا کردی تھی۔ اس انتہائی مشہورکیس میں 2007 میں نچلی عدالت نے 28 ملزمان کوعمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ امت جوگی کوثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کردیا گیا تھا۔ جگی کے بیٹے نے بعد میں اس فیصلے کوچیلنج کیا، جس کے بعد کیس سپریم کورٹ پہنچا اوروہاں سے سماعت کے لیے واپس ہائی کورٹ بھیج دیا گیا۔ اس سے قبل، 2 اپریل کوامت جوگی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرایک ویڈیوپوسٹ کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں سماعت کا موقع نہیں ملا تھا۔ آج ہائی کورٹ نے میرے خلاف سی بی آئی کی اپیل کوصرف 40 منٹ میں قبول کرلیا۔ بغیرکسی سماعت کا موقع فراہم کئے۔ مجھے افسوس ہے کہ عدالت سے بری ہونے والے ایک شخص کو سماعت کا ایک بھی موقع فراہم کیے بغیرمجرم قراردیا گیا ہے۔ یہ حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عدالت نے مجھے تین ہفتے کے اندرسرینڈر کرنے کا وقت دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ شدید ناانصافی ہوئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے مجھے انصاف ضرورملے گا۔ میں مکمل امن اورصبرکے ساتھ آگے بڑھ رہا ہوں۔ حق (ستیہ) کی جیت ضرورہوگی۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں اوراپنا آشیرواد بنائے رکھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments