National

راہل کے جہاز میں تکنیکی خرابی، کسانوں سے مانگی معافی

راہل کے جہاز میں تکنیکی خرابی، کسانوں سے مانگی معافی

نئی دہلی، 12 نومبر : کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے طیارے میں منگل کو اچانک تکنیکی خرابی ہو گئی، جس کی وجہ سے وہ انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے آج مہاراشٹر کے چکھلی نہیں پہنچ سکے اور اس کے لیے انہوں نے کسانوں سے معافی مانگی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہا کہ وہ مہاراشٹر کے کسانوں کی صورتحال کو سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل جاننا چاہتے ہیں لیکن جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ کسانوں سے نہیں مل پا رہے ہیں اور اس کے لیے وہ کسانوں سے معافی مانگتے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’’نمسکار ، میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں، مجھے آج چکھلی آنا تھا، وہاں مجھے سویابین کے کاشتکاروں سے ملنا تھا اور جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔ لیکن جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث میں نہیں آ سکا۔‘‘ مسٹر گاندھی نے کہا ’’میں جانتا ہوں کہ مہاراشٹر میں کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ بی جے پی حکومت سویا بین اور کپاس کے کسانوں کو مناسب قیمت نہیں دیتی ہے۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ انڈیا الائنس حکومت آپ کا خیال رکھے گی اور آپ کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments