رانچی، 05 فروری :کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج یہاں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پہنچے۔ یہاں مسٹر گاندھی نے ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین سے ملاقات کی۔ ان کی ملاقات کی تصویر کانگریس کے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ لکھا ہے کہ آج ہم سب متحد ہو کر انصاف کی جنگ جاری رکھیں گے اور عوام کی آواز بلند کریں گے۔ نفرت ہارے گی، انڈیا جیتے گا۔ واضح رہےکہ آج سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی فلور ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے میڈیا سے کسی قسم کی بات نہیں کی اور سیدھے ایوان میں چلے گئے۔ اس دوران ان کی باڈی لینگویج اعتماد سے بھری ہوئی نظر آئی۔
Source: uni news
پونے میں ہیلی کاپٹر گر گیا، 3 افراد ہلاک
بہار: امدادی سامان پہنچانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
گرمیت 20 دن کی پیرول پر جیل سے رہا
جن سوراج بنی سیاسی پارٹی، منوج بھارتی قائم مقام صدر
مالیگاؤں دھماکہ: ملزمہ سادھوی پرگیہ 3 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی
مودی نے گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم میں حصہ لیا