National

راہل گاندھی نے پوچھا ’سب سے رسکی کام‘، لڑکی نے دیا ایسا جواب کہ وائرل ہو گیا

راہل گاندھی نے پوچھا ’سب سے رسکی کام‘، لڑکی نے دیا ایسا جواب کہ وائرل ہو گیا

ہفتہ (26 اپریل) کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی نظر آ رہے ہیں۔ اس میں کانگریس لیڈر دہلی یونیورسٹی کی طلبہ سے بات چیت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی گفتگو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں راہل گاندھی نے ایک طالبہ سے سوال کیا کہ آپ نے اپنی زندگی میں سب سے ’رسکی‘ کام کیا کیا ہے۔ طالبہ کا جواب سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج میں راہل گاندھی طلبہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے ایک طالبہ سے پوچھا کہ اپنی زندگی میں سب سے ’رسکی‘ کام کیا کیا ہے۔ سوال سنجیدہ تھا، لیکن طالبہ نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا، ’’کانگریس جوائن کرنا۔‘‘ اس کا یہ جواب سن کر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور ماحول خوشگوار ہو گیا۔ طالبہ کے مزاحیہ جواب پر راہل گاندھی بھی مسکرا دیے۔ انہوں نے ہلکے انداز میں کہا، ’’اوکے، یہ رسکی ہے۔‘‘ ان کے اس ردِعمل سے ماحول اور بھی دوستانہ ہو گیا اور وہاں موجود طلبہ اس لمحے کو خوب انجوائے کرتے نظر آئے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے تعلیم، روزگار کے مواقع اور مستقبل کے حوالے سے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔ خاص طور پر نوجوانوں اور لڑکیوں کی شمولیت کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں ان کا اہم کردار ہے۔پروگرام کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی کی طالبات سے ملاقات کو ایک اچھا تجربہ قرار دیا اور کہا کہ نئی نسل ہی ملک کا مستقبل ہے، جس میں خواتین کا کردار مزید اہم ہونے والا ہے۔ یہ پورا واقعہ اب سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ لوگ اس دلچسپ لمحے کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے طالبہ کے جواب کو جرات مندانہ اور سچا قرار دیا، جبکہ کچھ نے راہل گاندھی کے ردِعمل کی تعریف کی کیونکہ انہوں نے اسے نہایت خوش اسلوبی سے لیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments