وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارک باد۔ میں ان کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970 کو دہلی کے ہولی فیملی اسپتال میں ہوئی تھی اور آج وہ 56 سال کے ہو گئے ہیں۔ وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور کانگریس کی راجیہ سبھا رکن سونیا گاندھی کی سب سے بڑی اولاد ہیں۔ آج ان کے یومِ پیدائش پر کئی اہم سیاسی ہستیوں نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ان میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے بھی شامل ہیں، جنھوں نے آئینی اقدار کے تئیں ان کی وابستگی اور سماج کے محروم طبقات کے لیے ان کی وکالت کی بھرپور ستائش کی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں کھڑگے نے لکھا ہے کہ ’’راہل گاندھی کی آئین سے متعلق نظریات کے تئیں مضبوط وابستگی اور اَن سنی آوازوں کے لیے آپ کی بے لوث جدوجہد نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی سب کو ساتھ لے کر چلنے، سماجی انصاف، ہم آہنگی اور ہمدردی کی روایات راہل گاندھی کی عوامی زندگی اور قیادت میں نمایاں نظر آتی ہیں۔‘‘ کانگریس پارٹی نے بھی اپنے لیڈر راہل گاندھی کے لیے سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔ کانگریس کے آفیشیل سوشل میڈیا ہینڈل پر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’ایسی دنیا میں جہاں بیشتر لوگ خاموش رہنا پسند کرتے ہیں، آپ نے ہمیشہ اُس بات کے لیے آواز اٹھائی ہے جسے آپ درست سمجھتے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات