National

راہل گاندھی آنجہانی زوبین گرگ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے کئے آسام جائیں گے

راہل گاندھی آنجہانی زوبین گرگ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے کئے آسام جائیں گے

نئی دہلی، 15 اکتوبر: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی جمعہ کے روز آسام جائیں گے ، جہاں وہ آنجہانی گلوکار زوبین گرگ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ مقبول آسامی گلوکار زوبن گرگ کی 19 ستمبر کو سنگاپور میں پُراسرار حالت میں موت ہوگئی تھی۔ اس وقت وہ اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے جب اچانک انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ وہ وہاں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول میں شرکت کے لیے گئے تھے ۔ واقعے کے بعد آسام حکومت نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے احکامات دیے اور قتل کی سازش کے شبہے کے پیشِ نظر کئی ایف آئی آر درج کر کے کیس کی جانچ سی آئی ڈی کو سونپی گئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، راہل گاندھی جمعہ کے روز زوبین گرگ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے آسام جائیں گے ۔ آنجہانی گلوکار کی پراسرار موت کے معاملے پر کانگریس پارٹی مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے ۔ پارٹی کی جانب سے آسام میں احتجاجی مظاہرے اور مشعل جلوس بھی نکالے گئے ہیں۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ زوبین گرگ کی موت کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments