Entertainment

راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار نہ کر سکا

راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار نہ کر سکا

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار نہ کر سکا، انہوں نے آخرکار فلم ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان سے یہ اقرار کروا لیا کہ وہ اتنی ’’غریب‘‘ نہیں جتنی اپنے کک دلیپ کے ساتھ مذاق میں ظاہر کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرح خان اور راکھی ساونت ایک بار پھر نئے ولاگ کے لیے اکٹھی ہوئیں، لیکن اس بار راکھی نے فلم ساز فرح کے گھر جا کر ملاقات کی۔ جیسے ہی راکھی ساونت فرح کی بلڈنگ میں داخل ہوئیں، انہوں نے چوکیدار سے فلیٹ کی قیمت کے بارے میں پوچھا۔ چوکیدار نے بتایا 15 کروڑ، لیکن جب راکھی نے فرح سے یہی سوال کیا تو وہ فوراً بولیں، بھئی، میرا گھر 15 کروڑ کا نہیں ہے، تو مارکیٹ نیچے کیوں کر رہی ہے؟ فرح خان نے مزید کہا کہ ہماری بلڈنگ میں تو چوکیدار کی کھولی ہی 15 کروڑ کی ہے! بعد میں، فرح خان نے فخر سے اپنے گھر کے بارے میں بتایا کہ میرے پاس دو اور فلور بھی ہیں اور ایک سوئمنگ پول بھی ہے۔ اس پر راکھی نے فوراً کہا کہ میں سوچتی تھی بالی ووڈ مجھے پیسے کیوں نہیں دیتا، اب سمجھ آیا، سارے پیسے تو فرح لے گئی۔ فراح نے ہنستے ہوئے وضاحت دی اور کہا کہ کیسی باتیں کر رہی ہو، میں تو سب کچھ فری میں کرتی ہوں۔ جب دونوں کچن کی طرف گئیں، تو راکھی نے بلڈنگ کی لفٹ کی شکایت کی کہ یہ کچھ خاص نہیں ہے۔ اس پر فرح نے فوراً کہا کہ گلاس والی پرائیویٹ لفٹ سیدھی میرے گھر آتی ہے۔ جب وہ راکھی ساونت کو یہ لفٹ دکھانے لے گئیں تو اسے ’’جیمز بانڈ‘‘ کی لفٹ" قرار دیا۔ فرح نے مزید بتایا کہ وہ سات کمروں والے اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں، جس پر راکھی نے مذاق میں کہا کہ وہ فرح کو چھ کمروں والا اپارٹمنٹ تحفے میں دے گی۔ اس سے قبل بھی فرح خان نے اپنے مشہور ککنگ ولاگ کے لیے کئی سیلیبریٹیز کو اپنے گھر مدعو کیا ہے اور خود بھی مختلف ستاروں کے گھروں میں جا چکی ہیں۔ راکھی سے پہلے، ان کے یوٹیوب چینل پر تازہ ترین مہمان جیکی شروف تھے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments