ممبئی: فلم انڈسٹری کی اداکارہ راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا سے کی جانے والی راکھی ساونت کی گفتگو کا ایک کلپ سوش میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں وہ امیتابھ اور جیا بچن کی ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔ راکھی نے اس دوران کہا کہ میں امیتابھ سے کہوں گی کہ وہ ریکھا کے ساتھ شادی کرلیں، ویسے بھی 2 شادیوں کا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ امیتابھ نے اپنی اہلیہ جیا بچن کو کیوں چنا؟ ریکھا کو کیوں نہیں چنا، جیا بچن اتنی کروڑ پتی اور اربوں پتی ہیں، پھر بھی اچھا لباس نہیں پہنتیں۔ راکھی نے جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی سالگرہ پر بلائیں میں آپ کو اچھی شلوار قمیض تحفے میں دوں گی۔ راکھی نے جیا بچن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بال کو ڈائی(ہیر کلر) کریں اور اپنے چہرے پر بوٹاکس کروائیں، آپ امیتابھ کی اہلیہ ہیں، اگر کوئی مجھے کہے کہ امیتابھ کیلئے جیا اور ریکھا میں سے کسی کا انتخاب کرو تو میں ریکھا کا کروں گی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں