پنجاب سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا رکن اشوک کمار متل اور ان کے بیٹے کی رہائش گاہ سمیت ان کی یونیورسٹی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ مارا ہے۔ بدھ کی صبح ای ڈی کی ٹیموں نے ایک ساتھ جالندھر اور پھگواڑہ میں ایم پی کے گھر، اداروں اور کاروباری جگہوں پر چھاپہ مارکر تلاشی لی جارہی ہے۔ خبروں کے مطابق ای ڈی نے ایم پی اور ان کے بیٹے کے ٹھکانوں سمیت 8 سے 9 مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔ اس دوران پنجاب کے گروگرام اور جالندھر میں ای ڈی کی تلاشی جاری ہے۔ اشوک متل لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) چلاتے ہیں، جہاں کچھ مالی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔ ای ڈی کی طرف سے بدھ کے روز صبح 9 بجے کے قریب شروع ہونے والی چھاپے ماری میں جانچ ایجنسی کی ٹیموں نے کئی مقامات کو گھیرے میں لے لیا۔ متل کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے، جب کہ اندر اہلکار دستاویزات اور مالی لین دین کی چھان بین کر رہے ہیں۔ ای ڈی کی ٹیمیں ایل پی یو سمیت لولی گروپ سے متعلق کئی اداروں تک پہنچی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لولی آٹوز، لولی سویٹس اور لولی ڈسٹنس ایجوکیشن سینٹر بھی جانچ کے دائرے ہیں۔ اس کے علاوہ متل خاندان سے وابستہ رہائشی اور کاروباری جگہوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیمیں ان کے رشتہ داروں کے احاطے میں موجود دستاویزات کی بھی جانچ کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پوری کارروائی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی مبینہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ ای ڈی کے اہلکار خاص طور پر مالی لین دین اور غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے حال ہی میں ایم پی راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹا کر اشوک متل کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی اس فیصلے کے کچھ ہی دنوں بعد سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے یہ سیاسی لحاظ سے بھی اہم سمجھی جارہی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات