بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو نے حال ہی میں ماضی کے ایک اہم واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں کردار کیوں قبول نہیں کیا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ فلم کی پروڈکشن بابی چاؤلہ دیکھ رہے تھے، جنہوں نے مجھے شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے کا کہا، تاہم بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میرے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی اور یہ تاثر دیا گیا کہ میں نے وقت نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ مجھے اس بات کا علم ہی نہیں تھا۔ راجپال یادیو کے مطابق یہ ایک غلط فہمی تھی جس کی وجہ سے مجھے منفی انداز میں پیش کیا گیا، لیکن بعد میں معاملات ٹھیک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم بلو کے سیٹ پر شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگا کر اس غلط فہمی کو ختم کر دیا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مکمل اداکار ہیں جنہوں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلم ہر میدان میں کام کیا ہے۔ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ میں نے فلم بلو میں بُدبدیا کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ مجھے اس فلم میں عرفان خان نے ری پلیس کیا تھا۔ راجپال یادیو ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھوت بنگلہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 17 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں