چنئی، یکم مارچ: مدراس ہائی کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں میں سے ایک سنتھن کی لاش سری لنکا بھیجنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ سنتھن سری لنکا کا شہری تھا اور ان سات مجرموں میں سے ایک تھا جن کی سزائے موت کو سپریم کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا اور بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔ بدھ کی صبح یہاں کے سرکاری اسپتال میں جگر کی خرابی اور صحت کی دیگر پیچیدگیوں کی وجہ سے اس کا انتقال ہوگیا۔ رہائی کے بعد سے اسے تریچی خصوصی کیمپ میں رکھا گیا تھا اور حال ہی میں اسے سری لنکا میں اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی اور وہ آخری سانس لینے سے پہلے ان سے ملنے کا ارادہ کر رہا تھا۔ جسٹس آر سریش کمار اور جسٹس کے کماریش بابو کی ڈویژن بنچ نے افسران کو سنتھن عرف نکشر کی لاش سری لنکا بھیجنے کے سلسلے میں ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کرنے اور ڈپٹی ہائی کمیشن سے منظوری حاصل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ لاش کو سری لنکا لے جانے کے لیے تمام ضروری منظوری حاصل کرنے کے لئے ایک سینئر آئی اے ایس افسر اور ایک سینئر آئی پی ایس افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کیا جائے ۔
Source: uni news service
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
روپے کے نشان کو تبدیل کرنااسٹالن کا 'فضول فیصلہ' ، ناکامی چھپانے کی چال: انامالائی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی