National

راجیہ سبھا میں وقف بل منظور ہوا تو مسلم پرسنل لاء بورڈ جائے گا عدالت، نتیش نائیڈو پر اٹھائے گئے سوالات

راجیہ سبھا میں وقف بل منظور ہوا تو مسلم پرسنل لاء بورڈ جائے گا عدالت، نتیش نائیڈو پر اٹھائے گئے سوالات

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ اگر وقف ترمیمی بل راجیہ سبھا میں منظور ہوتا ہے تو پرسنل لا بورڈ عدالت میں جائے گا اور بل کو چیلنج کرے گا۔ ہمیں امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا کیونکہ ہمارا موقف آئینی حقائق کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو امید تھی کہ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ اور چندرابابو نائیڈو کی پارٹی تلگو دیشم پارٹی اس بل کی مخالفت کریں گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ تمام جماعتیں اس بل کی سختی اور ٹھوس حقائق کے ساتھ مخالفت کرتیں۔ اگر یہ بل راجیہ سبھا میں منظور ہوتا ہے تو پرسنل لاء بورڈ اسے عدالت میں چیلنج کرے گا۔ وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد یوپی میں 98 فیصد وقف املاک خطرے میں ہیں۔ اتنی وقف املاک کا ابھی تک ریونیو ریکارڈ میں اندراج نہیں ہے۔ اب ان معاملات میں وقف بورڈ نہیں بلکہ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ فیصلہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی جن 57792 سرکاری جائیدادوں پر وقف بورڈ اپنا دعویٰ کر رہا ہے، وہ جائیدادیں بھی اب اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہو جائیں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments