راجیہ سبھا میں آج رکن پارلیمنٹ محمد ندیم الحق نے ایک اہم بل پر بحث کے دوران مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کئی سنجیدہ آئینی و انتظامی سوالات اٹھائے۔ اپنی تقریر میں محمد ندیم الحق نے کہا کہ اس بل کے ذریعے مرکز اختیارات کو غیر معمولی حد تک اپنے ہاتھ میں مرکوز کر رہا ہے، جس سے نہ صرف وفاقی ڈھانچہ متاثر ہوگا بلکہ ریاستوں کے حقوق بھی کمزور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اصل مسائل جیسے بھرتیوں میں تاخیر، تربیتی خامیاں اور فورسز میں عملے کی کمی پر توجہ دینی چاہیے، مگر اس کے برعکس وہ اعلیٰ عہدوں پر تقرری کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم بل پر بحث کے دوران وزیر داخلہ کا ایوان میں موجود نہ ہونا پارلیمانی روایت کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی اولین ذمہ داری پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے، لیکن موجودہ صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ ندیم الحق نے الزام لگایا کہ حکومت اس بل کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے اختیارات کی تقسیم کا اصول متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایگزیکٹو کو عدالت کے فیصلوں کو نظرانداز کرنے یا ان پر حاوی ہونے کی اجازت دی جاتی ہے تو یہ جمہوری نظام کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ تقریر کے دوران انہوں نے سی اے پی ایف اور آئی پی ایس افسران کے درمیان امتیازی سلوک کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بل میں آئی پی ایس افسران کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ سی اے پی ایف افسران کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جو برسوں سے مشکل حالات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں بڑی تعداد میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی ایک غیر معمولی قدم ہے، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاست میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ اپنی تقریر کے اختتام پر محمد ندیم الحق نے کہا کہ یہ بل دراصل جمہوری اداروں کو کمزور کرنے اور مرکز کو غیر معمولی طاقت دینے کی کوشش ہے، جس کے دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے معروف شاعر بشیر بدر کا شعرپڑھتے ہوئے کہا:“شہرت کی بلندی بھی پل بھرکا تماشا ہے، جس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے” یہ تقریر ایوان میں خاصی توجہ کا مرکز بنی اور اپوزیشن کی جانب سے اس پر میزیں بھی بجائی گئیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات