National

وقف ترمیمی بل: 13 گھنٹے طویل بحث کے بعد راجیہ سبھا نے بھی منظوری دے دی۔ حق میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹ پڑے

وقف ترمیمی بل: 13 گھنٹے طویل بحث کے بعد راجیہ سبھا نے بھی منظوری دے دی۔ حق میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹ پڑے

نئی دہلی: رات تقریباً ڈھائی بجے راجیہ سبھا میں بھی وقف ترمیمی بل پاس ہوگیا۔اس بل کی حمایت میں مودی حکومت کو128 ووٹ ملے، جبکہ اس کے خلاف اپوزیشن95 ووٹ جٹا پائی۔حالانکہ ووٹنگ میں حصہ کیلئے کانگریس کی معمر رہنما سونیا گاندھی بھی رات گئے تک ایوان میں موجود رہیں۔ تاہم مودی حکومت کو یہ بل پاس کرانے کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑا۔دوپہر 12 بجے راجیہ سبھا میں اقلیتی امور کے وزےر کرن رجیجو نے وقف بل پیش کیا، دن بھراس پرلگاتار بحث ہوتی رہی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے وقف بل میں ترمیمات کے منفی پہلوﺅں کو اجاگر کیا اور مسلمانوں کی تشویش سے ایوان کو آگاہ کیا۔ لیکن بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کے اراکین بل کے نقصاندہ پہلوﺅں کو دباتے رہے۔ رات سوا اےک بجے سے بل میں ترمیمات کے تجاویز پر راجیہ سبھا کے چئیر مین جگدیپ دھنکر نے پیش کیا۔ لیکن صوتی ووٹنگ کی بنیاد پر اپوزیشن کی جا نب سے پیش کردہ سبھی ترمیمات کو مسترد کردیا گیا۔جبکہ ڈھائی بجے راجیہ سبھا چئیر مین جگدیپ دھنکر نے وقف ترمیمی بل کو منظور کئے جانے کا اعلان کیا۔ تاہم اس کے بعد بھی ایوان کی کارروائی چلتی رہی اور منی پور معاملہ سے متعلق ایک بل پر بحث شروع کرادی گئی۔جس سے پارلیمنٹ کی کارروائی رات گئے تےن بجے کے بعد بھی چلتی رہی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments