الیکشن کمیشن نے 10 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 37 خالی نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔ مہاراشٹر، اڈیشہ، تلنگانہ، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، آسام، ہریانہ، ہماچل پردیش اور بہار کی سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ یہ نشستیں اپریل میں مختلف تاریخوں کو ختم ہو رہی ہیں ۔ 10 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی کل 37 نشستیں اپریل میں خالی ہو رہی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ(7) نشستیں ہیں ، اس کے بعد تمل ناڈو اور بہار میں (6-6)، مغربی بنگال میں (5)، اڈیشہ میں (4)، آسام میں (3)، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور ہریانہ میں (2-2) جبکہ ہماچل پردیش ( میں (1) پر انتخاب ہوں گے ۔ قابل غوربات یہ ہے کہ، راجیہ سبھا کی مدت چھ سال ہوتی ہے، لیکن ایک تہائی سیٹوں کے لیے ہر دو سال بعد انتخابات ہوتے ہیں۔ اسی لیے راجیہ سبھا کو مستقل ایوان کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوک سبھا کے برعکس راجیہ سبھا کبھی تحلیل نہیں ہوتی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو