National

راجیہ سبھا انتخابات: نیشنل کانفرنس، کانگریس اتحاد میں اختلافات گہرے ، کانگریس نے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا:طاریق قرہ

راجیہ سبھا انتخابات: نیشنل کانفرنس، کانگریس اتحاد میں اختلافات گہرے ، کانگریس نے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا:طاریق قرہ

سری نگر،12اکتوبر: جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ کانگریس نے نیشنل کانفرنس کی جانب سے پیشکش کی گئی چوتھی نشست پر انتخاب لڑنے سے صاف انکار کرتے ہوئے اسے اور غیر محفوظ قرار دیا ہے ۔ اس فیصلے کے بعد اتحادی حکومت میں تنا¶ مزید بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اتوار کو کانگریس کی ایک طویل چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد پارٹی صدر طارق حمید قرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے دی گئی چوتھی نشست پر امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا، 'راجیہ سبھا انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ تمام اراکین کی رائے تھی کہ کانگریس کی مرکزی قیادت نے پہلی یا دوسری نشست سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن نیشنل کانفرنس نے ہمیں چوتھی نشست کی پیشکش کی، جو نسبتاً غیر محفوظ ہے ۔ ایسے حالات میں ہم نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ ہم چوتھی نشست پر امیدوار نہیں کھڑا کریں گے ۔ طارق قرہ کے مطابق، کانگریس نے اپنا م¶قف باضابطہ طور پر نیشنل کانفرنس کی قیادت کو پہنچا دیا ہے ۔ 'ہم نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ایک خط کے ذریعے اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ عمر صاحب نے کہا کہ یہ خط ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ارسال کیا جائے ، جس پر ہم نے عمل کیا۔ تاہم ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے '۔ کانگریس صدر نے اس موقع پر اتحادی حکومت میں رابطے کے فقدان پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کئی اراکین نے گورننس، ترقیاتی معاملات اور اتحاد کے اندر کوآرڈینیشن کمیٹی کی غیر موجودگی پر شدید ناراضی ظاہر کی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، راجیہ سبھا کی نشستوں پر اس اختلاف نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد میں موجود اندرونی دراڑ کو نمایاں کر دیا ہے ۔ اگرچہ قیادت کی سطح پر صورتحال کو سنبھالنے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھتی بداعتمادی آنے والے دنوں میں اتحاد کے مستقبل پر اثر ڈال سکتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ کل ہے اور اس سے قبل ہی دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات نے سیاسی منظرنامے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments