National

راجیہ سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی فہرست جاری، بہار سے قومی صدر نتن نبین کو ٹکٹ

راجیہ سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی فہرست جاری، بہار سے قومی صدر نتن نبین کو ٹکٹ

نئی ہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا انتخابات 2026 کے لئے اپنے 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے قومی صدرنتن نبین کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے بہارسے نتن نبین اورشیویش رام کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے 5 مارچ آخری تاریخ ہے۔ ووٹنگ 15 مارچ کو ہونی ہے۔ اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔ بی جے پی نے منگل کے روز6 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ تاہم پارٹی نے ابھی تک مہاراشٹرکے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سنجے بھاٹیہ کوہریانہ سے راجیہ سبھا کے لئے اورراہل سنہا کومغربی بنگال سے نامزد کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے چھتیس گڑھ سے لکشمی ورما اوراوڈیشہ سے پارٹی کے ریاستی صدورمنموہن شامل اورسجیت کمار کونامزد کیا ہے۔ تراش گوالا اورجگن موہن کوآسام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ بہارمیں 2026 کے راجیہ سبھا انتخابات اپنے عروج پرہیں۔ بہارکے پانچ راجیہ سبھا ممبران جن کی میعاد اپریل میں ختم ہورہی ہے ان میں ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ، پریم چند گپتا، مرکزی وزیررام ناتھ ٹھاکر، امریندردھاری سنگھ اوراپیندرکشواہا شامل ہیں۔ ہری ونش نارائن سنگھ اوررام ناتھ ٹھاکرجے ڈی یو سے ہیں، پریم چند گپتا اورامریندردھاری سنگھ آرجے ڈی سے ہیں اوراپیندر کشواہا راشٹریہ لوک مورچہ (آرایل ایم) کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اسمبلی الیکشن 2025 میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد کودیکھتے ہوئے پانچ میں سے چارسیٹوں کا این ڈی اے کوجانا یقینی سمجھا جاتا ہے۔ پانچویں سیٹ حاصل کرنے کے لیے این ڈی اے کوتین اضافی اراکین اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال جے ڈی یوکے پاس دوسیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے آج پہلے ہی دوسیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اب پانچویں سیٹ باقی ہے، جس کے لئے سیاسی جوڑتوڑ سے متعلق بحث عروج پرہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments