National

راجستھان میں کھڑے ٹرک سے بس ٹکرا، 15 افراد کی موت

راجستھان میں کھڑے ٹرک سے بس ٹکرا، 15 افراد کی موت

فلودی، 2 نومبر:) راجستھان کے فلودی ضلع کے متوڑا تھانہ علاقے میں اتوار کے روز اس وقت ایک زبردست سڑک حادثہ پیش آیا، جب جودھپور جا رہی ایک بس سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 15 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق، جودھپور کے سورساگر علاقے کے کچھ لوگ ایک بس سے بیکانیر ضلع کے کولایت گئے تھے ۔ واپسی کے دوران شام تقریباً سات بجے فلودی کے متوڑا علاقے میں بس نے سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک کو زور دار ٹکر مار دی۔ پولیس نے 15 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ انہیں جودھپور بھیج دیا گیا ہے ۔ فی الحال پولیس نے ٹریفک کو بحال کر دیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments