ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک مسلمان لڑکی کو مبینہ طور پر برقع نہ اتارنے کی وجہ سے میڈیکل داخلہ امتحان، نِیٹ، دینے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو ہندوستان میں نِیٹ (قومی اہلیت و داخلہ امتحان) کا انعقاد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق "بیاور" علاقے سے نیٹ امتحان دینے آئی ایک مسلمان طالبہ کلثوم بانو کو مبینہ طور پر برقع نہ اتارنے کی وجہ سے اجمیر کے امتحان مرکز میں جانے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امتحان مرکز کے باہر روکے جانے کے بعد کلثوم بانو نے سیکورٹی اہلکاروں اور امتحان مرکز انتظامیہ پر مذہبی شناخت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا اور بے حجابی کی حالت میں امتحان دینے سے منع کردیا۔ طالبہ نے کہا کہ "میرے لئے نیٹ اہم نہیں ہے، میرے لئے میری شناخت اہم ہے۔" اور یہ کہ "جب این ٹی اے (نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) نے، قوانین کے مطابق، ہمیں ثقافتی یا مذہبی پوشاک میں آنے کی اجازت دی ہے تو یہ مقامی لوگ ہمیں کیسے روک سکتے ہیں؟" رپورٹ کے مطابق کلثوم بانو نے امتحان کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے 3 مئی کو بھی نیٹ امتحان دیا تھا اور اس وقت بھی میں دوپٹہ اور بوقع پہنے ہوئے تھی لیکن آج گیٹ پر پہلے مجھ سے کہا گیا کہ دوپٹہ اتارنا پڑے گا، میں نے اعتراض کیا تو پھر برقع بھی اتارنے کے لئے کہا گیا۔" ۔ حالانکہ کافی ہنگامہ آرائی اورانتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد آخرکارطالبہ کوپوری سیکورٹی جانچ کے بعد امتحان مرکزمیں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
Source: scoial media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات