بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو 9 کروڑ روپے کے قرض کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد آج تہاڑ جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق رقم دینے والے تاجر مادھَاو گوپال اگروال نے پہلی بار اس تنازع سے متعلق میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ’نیوز پنچ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کاروباری شخصیت مادھاو گوپال اگروال نے بتایا کہ اُنہوں نے 2012ء میں فلم ’اتہ پتہ لاپتہ‘ کے لیے راجپال یادیو کو 5 کروڑ روپے بطور قرض دیے تھے جو بعد میں سود اور معاہدوں کے تحت 9 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئے۔ مادھاو اگروال کے مطابق ان کی پہلی ملاقات راجپال یادیو سے رکنِ پارلیمنٹ متھیلیش کمار کٹیریا کے ذریعے ہوئی تھی، اداکار نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم تقریباً مکمل ہے اور اگر رقم نہ ملی تو منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔ تاجر نے بتایا ہے کہ ابتدائی دنوں میں انہوں نے خود قرض لے کر اداکار کو رقم ادا کی، طے کیے گئے وقت پر پیسے واپس نہ ملنے پر وہ راجپال یادیو کے گھر جا کر بچوں کی طرح روئے بھی مگر اداکار نے رقم واپس نہیں کی اور ہر بار کی طرح نئی تاریخ کا وعدہ کیا۔ مادھاو اگروال کے مطابق جب اُنہوں نے مزید رقم دینے سے انکار کیا تو اداکار کی اہلیہ رادھا نے جذباتی پیغامات بھیج کر مدد کی اپیل کی جس پر وہ ایک بار پھر رقم دینے کے لیے مان گئے۔ تاجر کا کہنا ہے کہ معاہدے میں صاف لکھا تھا کہ فلم کی کامیابی یا سینسر سرٹیفکیٹ سے رقم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور طے شدہ وقت پر پوری رقم واپس کرنی ہو گی اور راجپال یادیو نے ذاتی ضمانت بھی دی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ رقم وقت پر واپس نہ ہونے پر کئی ضمنی معاہدے کیے گئے اور نئے چیک دیے گئے لیکن سب چیک باؤنس ہو گئے، بعد میں جب فلم کی موسیقی ایک تقریب میں سینئر اداکار امیتابھ بچن نے لانچ کی تو وہ عدالت پہنچے اور فلم کی ریلیز پر پابندی لگوائی۔ تاجر مادھاو کا کہنا ہے کہ بعد میں باہمی سمجھوتے کے تحت ریلیز کی اجازت دی گئی مگر فلم فلاپ ہو گئی۔ 2013ء میں عدالت کی مداخلت سے 10.40 کروڑ روپے کا نیا تصفیہ طے پایا مگر ادائیگی نہ ہونے کے باعث معاملہ آگے بڑھتا رہا۔ تاجر مادھاو گوپال اگروال نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ میں صرف ایک تاجر ہوں اور میرا مطالبہ صرف اپنا پیسہ واپس لینا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں