National

راجوری: کپواڑہ آپریشن کے دوران جاں بحق حوالدار محمد زبیر کی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں تدفین

راجوری: کپواڑہ آپریشن کے دوران جاں بحق حوالدار محمد زبیر کی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں تدفین

جموں: جموں کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں عظیم قربانی دینے کرنے والے بھارتی فوج کے سپاہی حوالدار محمد زبیر کو بدھ کی شام ان کے آبائی گاؤں ریتھل–چوہدری نار راجوری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ اس موقعے پر غم، فخر اور حب الوطنی کے جذبے سے لبریز مناظر دیکھنے کو ملے۔ ان کی میت شام تقریباً پانچ بجے گاؤں پہنچی، جہاں فوجی جوانوں نے کندھوں پر تابوت اٹھا کر ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا۔ ہزاروں کی تعداد میں گاؤں کے لوگ، رشتہ دار اور مختلف علاقوں سے آئے شہری آخری دیدار کے لیے جمع تھے۔ فضا 'محمد زبیر امر رہے' اور 'بھارت ماتا کی جے' کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ گھر پر مختصر قیام کے بعد ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سینئر فوجی افسران اور جوانوں نے میت کو پھولوں کی چادر چڑھائی، جب کہ قومی پرچم ترنگا پورے فوجی وقار کے ساتھ سوگوار اہلِ خانہ کے حوالے کیا گیا۔ فوجی رسم ادا کر کے ان کو آخری فوجی سلام پیش کیا گیا۔ آخری رسومات کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ جب اہلِ خانہ اپنے پیارے کی جدائی کا غم میں نڈھال تھے۔ بچوں کی اپنے والد کو پکارتی ہوئی آوازوں نے ہر آنکھ نم کر دی۔ آس پاس کے دیہات سے آئے لوگوں نے بھی غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کی بہادری، سادگی اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ادھر بھارتی فوج کی چنار کور نے بھی جاں بحق جوان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں حوالدار محمد زبیر کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کپواڑہ ضلع میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ان کی بہادری اور فرض شناسی ہمیشہ فوج اور قوم کو متاثر کرتی رہے گی، جب کہ چنار واریئرز نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments