ملک کے فوجی نظام میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے حکومت نے 2 اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنی (ریٹائرڈ) کو ملک کا اگلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا ہے، جب کہ وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو ہندوستانی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی 30 مئی 2026 کو جنرل انیل چوہان کی میعاد مکمل ہونے کے بعد سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ محکمہ فوجی امور یعنی ڈپارٹمنٹ آف ملٹری افیئرس کے سکریٹری کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ سی ڈی ایس کا عہدہ ہندوستان کی تینوں مسلح افواج ( بری، بحری اور فضائیہ) کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ سی ڈی ایس حکومت کو قومی سلامتی اور فوجی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلوں پر مشورہ دیتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل راجہ سبرامنی تقریباً 4 دہائی طویل فوجی تجربہ رکھنے والے انتہائی سینئرافسر رہے ہیں۔ انہیں پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم اور سی ایس ایم ایسے متعدد فوجی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ وہ ستمبر 2025 سے قومی سلامتی کونسل کے سکریٹریٹ میں ملٹری ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف اور سینٹرل کمانڈ کے جی او سی-ان-سی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ مغربی اور شمالی سرحدوں پر کئی اہم فوجی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وہ فوج کے ڈپٹی چیف یعنی وائس چیف آف آرمی اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سنٹرل کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (GOC-in-C) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ ستمبر 2025 سے قومی سلامتی کونسل کے سکریٹریٹ میں ملٹری ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکومت نے ان کی اسٹریٹجک سمجھ بوجھ اور وسیع تجربے کی وجہ سے انہیں ملک کا نیا سی ڈی ایس منتخب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ وہ 31 مئی 2026 کو ہندوستانی بحریہ کے نئے چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ اس وقت ممبئی میں مغربی نیول کمانڈ کے سربراہ کے طور پر تعینات ہیں۔ ان کی مدت ملازمت 31 دسمبر 2028 تک رہے گی۔ اپنے طویل بحری کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور کئی اہم میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو ہندوستانی بحریہ کے سب سے تجربہ کار افسران میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے یکم جولائی 1987 کو بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ مواصلات اور الیکٹرانک جنگ کے ماہر ہیں۔ وہ فی الحال ممبئی میں ویسٹرن نیول کمانڈ کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی فوجی تعلیم نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے حاصل کی۔ انہوں نے برطانیہ میں جوائنٹ سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کرنجہ واقع کالج آف نیول وارفیئر اور امریکہ میں یو ایس نیول وار کالج میں بھی ٹریننگ حاصل کی ہے۔ ان کی بین الاقوامی فوجی تعلیم اور تجربہ ہندوستانی بحریہ کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ ان تقرریوں کو ہندوستانی مسلح افواج میں قیادت کی تبدیلیوں کی روشنی میں اہم سمجھا جارہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نئی فوجی قیادت کے تحت ہندوستان اپنی دفاعی تیاریوں، مشترکہ فوجی حکمت عملی اور میری ٹائم سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات