اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے مبینہ بٹ کوائن کیس میں ضمانت کو سچ کی فتح قرار دیا ہے۔ راج کندرا کو مبینہ بٹ کوائن سرمایہ کاری اسکیم اور منی لانڈرنگ کیس میں خصوصی عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ یہ مقدمہ 2018 کے ایک مبینہ بٹ کوائن گھوٹالے سے متعلق ہے، جس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کر رہی ہے۔ عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور بیرونِ ملک سفر کے لیے پیشگی اجازت لازم قرار دی ہے۔ ضمانت کے بعد راج کندرا نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اس معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ راج کندرا نے اس موقع پر مسکراتے ہوئے’ ستیہ مے وجیتے‘ یعنی سچ کی جیت ہوئی کا نعرہ لگایا اور کہا کہ اب میرے سارے ماسک اترچکے ہیں، وقت آگیا ہے کہ دوسرے بھی بے نقاب ہوں۔ چارج شیٹ میں اُن پر الزام ہے کہ انہیں مبینہ ماسٹر مائنڈ امیت بھردواج سے 285 بٹ کوائن موصول ہوئے ، تاہم وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الزامات کی مضبوط بنیاد موجود نہیں، میرے موکل 2018ء سے تفتیش میں تعاون کررہے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں