National

راج ٹھاکرے ماتوشری پہنچے ۔ چچا زاد بھائیوں نے ساتھ لنچ کیا

راج ٹھاکرے ماتوشری پہنچے ۔ چچا زاد بھائیوں نے ساتھ لنچ کیا

ممبئی 12 اکتوبر : ریاست میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے خاص طور پر بمبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے قبل مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے ؛ شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری پہنچے اور آج دوپہر کا کھانا لنچ ایک ساتھ کھایا جس نے تمام سیاسی تنازعات کے درمیان ہلچل مچا دی۔ راج ٹھاکرے کے ساتھ ان کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ جبکہ راج نے اس دورے کو ذاتی ملاقات اور خاندانی ملاقات قرار دیا ۔ "یہ ایک خاندانی ملاقات ہے ۔ میری ماں میرے ساتھ ہے ،" راج نے ماتوشری میں داخل ہوتے ہی میڈیا والوں کو بتایا۔ لیکن سیاسی مبصرین کے لیے یہ محض ایک لنچ سے کہیں زیادہ تھا۔ یہ ملاقات حالیہ مہینوں میں ٹھاکرے بھائیوں کے درمیان اس طرح کی چھٹی ملاقات ہے ، جو ذاتی اور سیاسی دونوں جانب کی بڑھتی ہوئی قربت کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔ راج اور ادھو دونوں پہلی بار مرتبہ جولائی میں ایک ساتھ نظر آئے ، جب انہوں نے "ہندی کے نفاذ" کی مخالفت کرنے والی ایک ریلی میں ایک اسٹیج شیئر کیا واضح رہیکہ۔ تقریباً 20 برسوں کے ایک طویل عرصے کے بعد دونوں بھائیوں کے عوامی سطح پر نمودار ہونے کے بعد راج جولائی میں ادھو سے اس کی سالگرہ کے موقع پر ملے تھے اسی طرح سے ادھو نے اگست میں دادر میں راج کی شیوتیرت رہائش گاہ پر گنپتی کی تقریبات کے دوران پہنچ کر ریاست میں ایک نئی سیاسی بحث چھیڑ دی تھی ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments