National

ہر زاویے سے کی جائے گی دہلی دھماکے کی جانچ: امت شاہ

ہر زاویے سے کی جائے گی دہلی دھماکے کی جانچ: امت شاہ

نئی دہلی، 10 نومبر (: دہلی میں لال قلعے کے سامنے پیر کی شام ہوئے دھماکے کے بعد مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی۔مسٹر شاہ نے حکومت کی جانب سے جاری پہلے ردِعمل میں کہا کہ ''ہم تمام امکانات کو تلاش کر رہے ہیں اور تمام خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی گہرائی سے تفتیش کی جائے گی۔ تمام پہلو¶ں کی فوری جانچ کی جائے گی اور تفتیش کے نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں گے ۔'' انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ایک آئی 20 کار میں ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 منٹ کے اندر اسپیشل سیل کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ این ایس جی اور این آئی اے کی ٹیمیں ایف ایس ایل کے ساتھ مل کر تفتیش شروع کر چکی ہیں۔ مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اطراف کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شام تقریباً سات بجے سُبھاش مارگ پر لال قلعے کے سامنے ایک چوراہے پر کار میں دھماکہ ہوا جس کے بعد آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد مسٹر شاہ نے دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچا اور اسپیشل سیل کے انچارج سے بات کی۔ اس کے بعد وہ دہلی کے لوک نایک جے پرکاش اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کیلئے بھی پہنچے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments