بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے ادکار الو ارجن کی گرفتاری پر تبصرہ کیا ہے۔ شہر حیدرآباد دکن میں ایک تھیٹر میں فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران اداکار الو ارجن کی آمد کے وقت ہونے والی بھگدڑ کے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ اسکا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مقامی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا جس میں الو ارجن کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا۔ ایک روز قبل انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا تھا جبکہ ضمانت پر رہائی بھی مل گئی۔ الو ارجن کی گرفتاری سے متعلق کنگنا رناوت نے میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تبصرہ کیا جو کچھ بھی ہوا افسوسناک تھا، تاہم ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے۔ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں الو ارجن کی بڑی مداح و حامی ہوں، لیکن اس کے باوجود آپ کو مثال تو بنانی پڑے گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ضمانت تو مل گئی، چاہے ہم ہائی پروفائل لوگ ہیں لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہمیں نتائج کا سامنا نہیں ہوگا۔ لوگوں کی زندگیاں قیمتی ہیں۔
Source: social Media
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق
کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید، گوہر خان رنبیر کے دفاع میں سامنے آگئیں
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا
میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا
ایٹلی کی تضحیک پر کپل شرما کی ٹرولنگ، کامیڈین نے خاموشی توڑ دی
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے