دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران نہایت خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں سے ان کی ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ رپورٹس کے مطابق 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور 45 سالہ کیٹی پیری گلوکارہ کی سالگرہ منانے کےلیے پیرس کے معروف کریزی ہارس شو میں شریک ہوئے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی پیری نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ٹروڈو کالے رنگ کے سوٹ میں دکھائی دیے، دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب سے باہر نکلے تو موجود فوٹوگرافرز نے ان کا پرجوش استقبال کیا، مبارک باد دی اور تصاویر بنائیں۔ ایک موقع پر کیٹی پیری کی ایک مداح نے انہیں گلاب پیش کیا اور سالگرہ کی منفرد انداز میں مبارک باد دی۔ اس سے قبل بھی دونوں کے قریبی تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی تھیں، تاہم کسی نے بھی ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی تھی، اب پہلی بار دونوں نے عوامی طور پر اپنی جوڑی کا اعتراف کیا ہے۔ یاد رہے کہ کیٹی پیری کی ذاتی زندگی ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ جسٹن ٹروڈو سے قبل وہ اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں رہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو گزشتہ سال اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد خبروں میں رہے اور اس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں