Sports

پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر

پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر

پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ 33 ویں پیرس اولمپک گیمز 2024 کا باقاعدہ اغاز جمعے سے ہو رہا ہے لیکن کھیلوں کے مقابلے بدھ سے شروع ہوگئے، اولمپک گیمز کا آغاز مردوں کے فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوا لیکن پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ گروپ بی میں مراکش نے حیرت انگیز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کی مضبوط ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر دنیا کو ششدر کرکے رکھ دیا تاہم اس میچ کو مکمل ہونے میں 4 گھنٹے لگے۔ دوران میچ انجری ٹائم کے 16 ویں منٹ میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد تماشائیوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔ بعد ازاں وی اے آر کے فیصلہ سے قبل کھلاڑیوں کو میدان سے باہر لے جایا گیا اور پھر اسٹینڈز کو تماشائیوں سے خالی کرالیا گیا۔ آخری 3 منٹ کا میچ تماشائیوں کے بغیر مکمل ہوا، میچ جیتنے کے بعد فاتح ٹیم خالی گراؤنڈ میں بھرپور جشن مناتی نظر آئی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments