پیلی بھیت، 11 اپریل : اتر پردیش میں پیلی بھیت ضلع کے جہان آباد علاقے میں جمعرات کو ایک ڈمپر کی زد میں آکر عید منانے جا رہے دو بائک پر سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح تقریباً 10 بجے ہردوار قومی شاہراہ پر ناصرہ اور بارات بھوج گاؤں کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب امریہ سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نے دو بائک کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں ایک بائک پر سوار اویش (32) اور اس کی بیوی سکرہ بیگم (30) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسری بائک پر سوار تین دوست عاقب (21)، شاہیب (25) اور ارباز (26) کی بھی موت ہوگئی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں موٹر سائیکلوں کے پرخچے اڑ گئے اور تمام لاشیں سڑک پر ادھر ادھر پڑی تھیں۔ حادثے کی معلومات دیتے ہوئے جہان آباد پولیس اسٹیشن کے صدر مکیش کمار شکلا نے بتایا کہ جمعرات کو ہردوار این ایچ پر ایک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد جمع لوگوں نے ہائی وے کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔ سی او صدر اور تھانہ جہان آباد نے پی اے سی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لواحقین کو سمجھاکر پرسکون کیا۔ حادثہ کا سبب بننے والا ڈمپر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تمام موٹر سائیکل سوار نوجوان عید کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے دوستوں کے گھر عید منانے جارہے تھے۔ اس دوران راستے میں حادثہ پیش آگیا۔ تھوڑی ہی دیر میں عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
Source: uni news
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ نو پیسے گر کر 86.89 پر آگیا
کشی نگر مسجد پر بلڈوزر کارروائی پر مایاوتی نے اٹھایا سوال، حکومت سے مذہبی تفریق پر روک لگانے کا مطالبہ
یکساں سول کوڈ پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے مرکز اور ریاست کو نوٹس بھیج کرجواب طلب کیا
شیو مندر میں گوشت ملنے کے بعد حیدرآباد میں کشیدگی
مدھیہ پردیش کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں اسکور کیا 99.99 پرسنٹائل
طالبہ نے 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، وجہ سامنے آگئی
ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ امید افزا:میر واعظ عمر فاروق
’بیوی اگر آئی ایس آئی ایجنٹ، تو میں را ایجنٹ‘، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے الزام پر گورو گگوئی کا جوابی حملہ
مسلمانوں کو بی سی میں شامل کیا گیا تو پورا ہندو سماج بغاوت کرے گا: مرکزی وزیر بنڈی سنجے
راجستھان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا ئی، تین افراد کی موت
تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، تین خواتین جاں بحق، ایک درجن سے زائد زخمی
پی ایم مودی فرانس کے بعد امریکہ پہنچے، انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے ملاقات کی
کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانیوالے شخص نے گرل فرینڈ کے ہمراہ زہر کھا لیا
وقف بل: اوم برلا نے ’اختلافی نوٹ‘ شامل کرنے کی دی اطلاع