تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر موڈ کشن کے خلاف ذرائع آمدن سے کہیں زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ضبط شدہ جائیدادوں کی سرکاری دستاویزی مالیت 12.72 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے تاہم تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اے سی بی کے ایک افسر کے مطابق موڈ کشن کے اثاثوں کی مجموعی مارکیٹ قیمت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتی ہے، ان کے نام صرف 31 ایکڑ زرعی زمین کی قیمت ہی تقریباً 62 کروڑ روپے ہے۔ میڈیا پر اس معاملے کو بطور تاریخی اسکینڈل پیش کیا جا رہا ہے کیونکہ موڈ کشن جیسے عہدے کے افسر کی ماہانہ تنخواہ تقریباً ایک لاکھ سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی بی نے موڈ کشن کے گھر اور ان کے قریبی افراد سے منسلک 11 دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں جہاں سے قیمتی اور کمرشل اثاثوں کی بڑی تعداد برآمد ہوئی ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ موڈ کشن کی ایک انٹرنیشنل ہوٹل میں 50 فیصد شراکت داری ہے جبکہ ان کے اثاثوں میں 3 ہزار اسکوائر گز پر مشتمل ایک قیمتی فرنیچر شو روم بھی شامل ہے۔ موڈ کشن کے اثاثوں میں31 ایکڑ زرعی اور 10 ایکڑ کمرشل زمین بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ موڈ کشن کی ملکیت میں 1.37 کروڑ روپے بینک میں محفوظ رقم، ایک کلوگرام سے زائد سونے کے زیورات، لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سرکاری ملازمت کے دوران ہوٹل اور شو روم جیسے کاروبار کھڑا کرنا قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ موڈ کشن کے خلاف انسداد بدعنوانی کے تحت کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں جو ناجائز دولت جمع کرنے اور مجرمانہ بدعنوانی سے متعلق ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو