National

پی ایم مودی کی مجرمانہ خاموشی پورے ملک اور اس کی وراثت پر بدنام داغ ہے: کانگریس

پی ایم مودی کی مجرمانہ خاموشی پورے ملک اور اس کی وراثت پر بدنام داغ ہے: کانگریس

ایران پر امریکہ و اسرائیل کی فوجی کارروائی کے بعد بحر ہند میں ایرانی جہاز پر امریکی حملہ کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی سے کانگریس حیران ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے مودی حکومت کے اس رویہ کو ملک اور اس کی وراثت پر بدنام داغ قرار دیا ہے۔ آج کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی ’وسودھیو کٹمبکم‘ (پوری دنیا ایک کنبہ ہے) کی بات کرتی ہے۔ کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے بیان اور سونیا گاندھی نے اپنے مضمون میں اس کا ذکر کیا۔ ہم ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے ساتھ ’اتیتھی دیوو بھوا‘ (مہمان دیوتا کے برابر ہوتا ہے) کی بات کرتے ہیں۔ نریندر مودی بھی اکثر ان کا ذکر کرتے ہیں۔ لیکن ان کا طریقۂ کار اور خارجہ پالیسی میں ان دونوں منتروں کا ذرا بھی عنصر دکھائی نہیں دیتا۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ ’’ایک اور منتر ہے ’منونم سویکرتی لکشنم‘، یعنی خاموش رہنا منظوری یا حمایت کا اشارہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم کی خاموشی میں بھی بہت کچھ سنائی دے رہا ہے، جسے سن کر پوری دنیا حیران ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آج وزیر اعظم کی مجرمانہ خاموشی پورے ملک اور اس کی وراثت پر بدنما داغ کی طرح ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔‘‘ بحر ہند میں پیش آئے ایک پرانے واقعہ اور ایرانی جہاز پر امریکی حملہ سے متعلق تازہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ ’’2018 میں گوا سے آگے بین الاقوامی سمندر میں ایک جہاز کو پکڑا گیا تھا، جس میں دبئی کی شہزادی لطیفہ تھیں۔ تب ہم بحر ہند کے پہریدار تھے، لیکن جب ایران کا ایک جہاز ہماری دعوت پر ہمارا مہمان بن کر آیا تھا، ہم اس کی حفاظت نہیں کر سکے۔‘‘ دراصل ایرانی جہاز ’میلان ایکسرسائز‘ میں شرکت کے بعد ہندوستان سے ایران واپس لوٹ رہا تھا جب امریکہ نے اسے نشانہ بنایا۔ اس بارے میں کھیڑا نے کہا کہ ’’اکثر ایسی ایکسرسائز میں جنگی جہاز اسلحوں کے ساتھ نہیں آتے، لیکن اسی غیر مسلح مہمان کو بحر ہند میں امریکہ کے ذریعہ غرق کر دیا گیا۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس جوائنٹ بحری ایکسرسائز میں امریکہ نے آخری وقت میں اپنا جہاز بھیجنے سے منع کر دیا تھا اور صرف اپنے افسر بھیجے تھے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments