نئی دہلی، 25 جون: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ اگر اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جاتا ہے تو وہ (اپوزیشن) اسپیکر کے لئے حکومت کی پسند کی حمایت کرے گا۔ مسٹر گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا، ''مجھے اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن سے حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون کرنے کو کہا ہے۔ کھڑگے جی کو راج ناتھ سنگھ جی کا فون آیا تھا جس میں انہوں نے اسپیکر کی حمایت کرنے کو کہا تھا۔ پورے اپوزیشن نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا ساتھ دیں گے لیکن روایت یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دیا جاناچاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’کل شام راج ناتھ سنگھ جی نے کہا تھا کہ وہ کھڑگے جی کو واپس بلائیں گے، لیکن ابھی تک انہیں نہیں بلایا ہے۔ ایک طرف مودی جی تعمیری اپوزیشن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے لیڈر کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ واضح ہے کہ وزیراعظم تعمیری اپوزیشن نہیں چاہتے۔ اگر حکومت اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیتی ہے تو اپوزیشن اسپیکر کی مکمل حمایت کرے گی۔
Source: uni news
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی