National

پریانک کھڑگے کو دھمکی دینے کے الزام میں مہاراشٹر کا ایک شخص گرفتار

پریانک کھڑگے کو دھمکی دینے کے الزام میں مہاراشٹر کا ایک شخص گرفتار

ٹمکور، 17 اکتوبر : کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے جمعہ کے روز ریاستی وزیر پریانک کھڑگے کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے الزام میں مہاراشٹر کے ایک شخص کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر جی پرمیشور نے یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "پریانک کھڑگے کو دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر کے مہاراشٹر سے لایا گیا ہے ۔ ہم ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔ ہم پریانک کھڑگے کی سکیورٹی میں اضافہ کریں گے ۔ ہمیں اس بات کی جانچ کرکرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ملزم کے پیچھے کوئی اور بھی سرگرم ہے "۔ ریاست میں سرکاری عمارتوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی اپیل کرنے پر کرناٹک کے آئی ٹی، بی ٹی، اور دیہی ترقیات کے وزیر پریانک کھڑگے کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے الزام میں مہاراشٹر کے ایک 40 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم کی شناخت دانپا عرف دنیش کے طور پر ہوئی ہے ، جسے لاتور، مہاراشٹر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ مسٹر پریانک کھڑگے نے اپنے سوشل میڈیا اکا¶نٹ 'ایکس' پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے دھمکی دینے کی متعلقہ آڈیو کلپ چلایا۔ اس کے کیپشن میں مسٹر کھڑگے نے لکھا، "میں نے کہا کہ آر ایس ایس نوجوانوں اور بچوں کے ذہنوں میں گندگی بھرنے کا کام کر رہی ہے ، اور یہ اس کا صرف ایک چھوٹا سا نمونہ ہے کہ یہ گندگی کیسی نظر آتی ہے ۔" وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حکومت اپنے عوامی نمائندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے اور اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائے گی کہ آیا اس دھمکی کے پیچھے کوئی بڑی سازش تو نہیں ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments