پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار جیت لیا۔ پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے یوئیفا نیشنز کپ کا فائنل ہرا دیا، پرتگال اور اسپین نے مقررہ وقت میں دو دو گول کیے تھے۔ اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔ فرانس نے تیسری پوزیشن کے میچ میں میزبان جرمنی کو دو صفر سے شکست دے دی، ایم با پے کی انٹرنیشنل گولز کی ففٹی مکمل ہوگئی۔ دوسری جانب پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کی طرح سعودی عرب میں النصر کیلیے کھیلتے ہیں۔ ماضی میں کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کیلیے بھی کھیل چکے ہیں۔ یاد رہے کہ رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنے حفاظتی انتظامات میں تبدیلیاں کرلی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر سیکیورٹی اسٹاف کو تبدیل کر دیا ہے۔ دونوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے بھی دور کر دیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کررہے۔
Source: social media
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان