ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے خاص طور سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گویا گھوڑے پر سوار سرپٹ بھاگ رہی ہیں۔ عوام پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان تھے، اب سی این جی بھی عام آدمی کی جیب خالی کر رہی ہے۔ آج (منگل) دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ راجدھانی علاقے میں پیر تک سی این جی کی قیمت 81.09 روپے تھی۔ اب 2 روپے اضافے کے بعد دہلی میں سی این جی 83.09 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔ عام لوگوں کے لئے یہ بڑا جھٹکا اس لئے ہے کیونکہ گزشتہ 12 دنوں میں چوتھی بار سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج (26 مئی) قیمت میں اضافے سے پہلے ہفتہ (23 مئی) کو بھی سی این جی ایک روپئے مہنگی ہوئی تھی۔ اس وقت قیمت 80.09 روپئے سے بڑھ کر 81.09 روپئے ہوگئی تھی۔ پورے مئی ماہ کی بات کریں تو اب تک 4 بار قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔ لگاتار بڑھتی قیمتوں سے گاڑی چلانے والوں کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت بڑھنے سے اب آٹو-رکشہ، ٹیکسیوں اور سی این جی سے چلنے والی پرائیویٹ گاڑیوں سے سفر کرنا کافی مہنگا ہو جائے گا۔ دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں بسوں اور کیب کا ایک بہت بڑا حصہ سی این جی پر ہی انحصار کرتا ہے، اس لئے اس اضافے کا براہ راست اثر عوامی ٹرانسپورٹ کے کرائے پر پڑے گا اور روز آنے جانے والے عام لوگوں کی جیب مزید کٹے گی۔ پٹرول-ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں ہو رہے اس اضافے سے مال برداری کا خرچ بڑھ جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سڑکوں کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء مہنگی ہو سکتی ہیں جس کا براہ راست اثر ہر گھر کے کچن کے بجٹ پر پڑے گا۔ غور طلب ہے کہ مغربی ایشیا میں ایران اور امریکہ کے درمیان تقریباً 12 ہفتے سے جاری کشیدگی کے سبب بین الاقوامی توانائی بازار میں قیمتیں لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی جاری ہے۔ پیر کے روز پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد اس سال پہلی بار قیمتیں 100 روپئے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ دہلی، ممبئی، کولکاتا اور چنئی جیسے بڑے شہروں کے علاوہ اترپردیش میں بھی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں دیکھی گئیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات