مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا اثر اب ہندوستان پر پوری آب و تاب کے ساتھ پڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ حکومت ہند نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے مہنگائی کے مزید بڑھنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ پورے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے بعد ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر 97.77 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 90.67 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ دہلی والوں پر تو مہنگائی کا ’ٹرپل حملہ‘ ہوا ہے، کیونکہ راجدھانی میں سی این جی کی قیمت بھی 2 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق جمعہ سے 4 میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جن میں دہلی میں پٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر بڑھی ہے۔ کولکاتا میں اضافہ 3.29 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 3.14 روپے فی لیٹر کا ہوا ہے۔ اس اضافہ کے بعد جہاں دہلی میں پٹرول 97.77 روپے فی لیٹر کا ہو گیا ہے، وہیں کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 108.74 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 106.68 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 2.83 روپے فی لیٹر بڑھ کر 103.63 روپے ہو چکی ہے۔ پٹرول کی طرح ہی ڈیزل کی قیمت بھی دہلی میں 3 روپے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔ پہلے راجدھانی میں ڈیزل 87.67 روپے فی لیٹر دستیاب تھا، لیکن اب یہ بڑھ کر 90.67 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت 3.11 روپے بڑھ کر 95.13 روپے فی لیٹر، اور ممبئی میں 3.11 روپے بڑھ کر 93.14 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں ڈیزل 2.86 روپے فی لیٹر مہنگا ہو کر 95.25 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔ دہلی کے لوگوں کو 15 مئی کی صبح مہنگائی کا ’ٹرپل حملہ‘ برداشت کرنا پڑا ہے، کیونکہ راجدھانی میں سی این جی کی قیمت بھی بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی میں سی این جی کی قیمت 2 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔ یعنی اب سی این جی کی نئی قیمت 79.09 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ممبئی میں سی این جی کی قیمت بڑھائی گئی تھی۔ ممبئی میں بھی سی این جی کی قیمت میں 2 روپے کا ہی اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافہ کے بعد ممبئی میں سی این جی کی قیمت 82 روپے فی کلو سے بڑھ کر 84 روپے فی کلو ہو گئی تھی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات