Entertainment

پرکاش راج نے مودی پر طنز کے تیر برسادیے

پرکاش راج نے مودی پر طنز کے تیر برسادیے

بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار پرکاش راج نے ابھرتی ہوئی جین زی پارٹی کاکروچ جنتا پارٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پرطنز کے تیر برسادیے، انہوں نے ایک مقامی چائے والے کو چائے کمپنی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے کاروباری انیکیت پاٹل، جو جنتر منتر پر مظاہرین کو چائے فراہم کر رہے تھے، ان کے گھر اور گودام پر دہلی پولیس نے جا کر پوچھ گچھ کی۔ سی جے پی بانی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پرکاش راج نے لکھا کہ ’کیونکہ وہ ایک معروف چائے کمپنی کیلئے خطرہ ہے، اسی لیے اس کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، ابھیجیت تم اپنی جدوجہد جاری رکھو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ خیال رہےکہ بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے اور بے ضابطگیوں کے خلاف نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی نے پہلے سوشل میڈیا پر مہم چلائی اس کے بعد مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے، جس میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments