ممبئی: معروف موسیقار اے آر رحمان کے ایک حالیہ بیان نے نام نہاد سیکولر فنکاروں کو بے نقاب کردیا، اداکارہ اور سیاستدان کی تعصب زدہ ذہنیت نے معاملے کو مزید زہریلا بنا دیا تھا۔ معروف موسیقار کے خلاف بیان دینے پر پرکاش راج نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کنگنا رناوت ایسے فنکاروں میں سر فہرست ہیں جو پہلے ہی متنازع بیانات اور بی جے پی سے رکن منتخب ہونے کے بعد خبروں میں رہنے کے بہانے تلاش کرتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے اے آر رحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک دشمن قرار دینے کی کوشش کی تھی کیوں کہ آسکر ایوارڈ موسیقار نے ان کی فلم ایمرجنسی میں گانے سے انکار کردیا تھا۔ اداکارہ کے اس بیان پر کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں ”اختلافِ رائے کو جرم بنانا“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار پرکاش راج، موسیقار اے آر رحمان کی بھرپور حمایت کی۔ پرکاش راج نے کہا کہ اے آر رحمان نے جب ماں تجھے سلام اور جے ہو جیسے نغمے دیے اور آسکر ایوارڈز جیتے تو سب نے ان پر فخر کیا، اس لیے انھیں اپنے کام کے لیے کسی سے سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ پرکاش راج نے کنگنا کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی فنکار نے کسی فلم کے لیے کام کرنے سے انکار کیا تو کیا صرف اسی بنیاد پر اسے ملک دشمن قرار دینا درست ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ (کنگنا) اپنی فلم کو خود ہی کلاسک قرار دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ راج کا مزید کہنا تھا کہ اختلافِ رائے کو ذاتی دشمنی بناکر پیش کرنا اور غداری جیسے سنگین الزام عائد کرنا افسوسناک رجحان ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں