فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج کی والدہ سورنا لاتھا 86 برس کی عمر میں چل بسیں، وہ کافی عرصے سے عمر سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ 61 سالہ پرکاش راج نے والدہ کے انتقال کے صدمے کو زندگی کا نہایت جذباتی مرحلہ قرار دیا ہے کیونکہ انہوں نے اکثر اپنی شخصیت کی تشکیل میں والدہ کے کردار پر بات کی ہے۔ اُن سے والدہ کے انتقال پر آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان سمیت مختلف شخصیات نے تعزیت کی اور سورنا لاتھا کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ پرکاش راج پہلے بھی اپنی والدہ کی صحت کے مسائل، خاص طور پر دماغ میں گلٹی اور سرجری کے بعد یادداشت کھونے سے متعلق بات کرچکے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ والدہ اپنے قریبی رشتے داروں کو پہچان نہیں پاتی تھیں، ان کی صحت کی خرابی نے میری زندگی پر بھی گہرا اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ والدہ سرجری کے بعد اپنی بہن اور اپنے بیٹے تک کو بھول گئیں، یہ سوچ کر ہی میں کانپ اٹھتا تھا کہ میری والدہ سب بھول جائیں گی، میں اُن کے اسکول زمانے کے دوستوں کو بلاکر اُن سے بات کرواتا تھا۔ پیشہ ورانہ طور پر پرکاش راج حال ہی میں فلم ’تیرے عشق میں‘ میں نظر آئے اور جلد ہی ’جنا نایگن‘ میں دکھائی دیں گے، جس کی ریلیز فی الحال مؤخر ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں