لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے متعلق آئین ترمیمی بل گرنے کے بعد پرینکا گاندھی نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ جس طرح یہ بل لایا گیا تھا، اسے پاس کرانا ممکن ہی نہیں تھا۔ لوک سبھا کی کارروائی ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ احاطہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے خواتین ریزرویشن کو جس طرح سے پیش کیا، اس کا پاس ہونا ناممکن تھا۔‘‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت نے خواتین ریزرویشن کو حد بندی اور پرانی مردم شماری سے جوڑنے کا کام کیا، جس میں او بی سی طبقہ شامل نہیں تھا۔ ہم کبھی اس سے متفق نہیں ہو سکتے۔ آج جو ہوا، وہ ملک کی جمہوریت اور اس کی سالمیت کے لیے بہت بڑی جیت ہے۔‘‘ برسراقتدار طبقہ کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کو خواتین مخالف بتائے جانے پر پرینکا نے سخت رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ جنھوں نے ہاتھرس میں کچھ نہیں کیا، جنھوں نے اناؤ میں کچھ نہیں کیا، جنھوں نے منی پور میں کچھ نہیں کیا، جنھوں نے خواتین پہلوانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، اب یہ لوگ خواتین مخالف ذہنیت کی بات کریں گے؟
Source: social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات