Entertainment

پربھاس کی فلم کے سیٹ پر زہریلے کیڑے کے کاٹنے سے راجیش شرما کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

پربھاس کی فلم کے سیٹ پر زہریلے کیڑے کے کاٹنے سے راجیش شرما کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اور ہندی سنیما کے معروف اداکار راجیش شرما کو جنوبی بھارت کے سپر اسٹار پربھاس کی آنے والی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں کولکتہ کے ڈھاکوریا کے منی پال اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ اداکارہ سودیپا چٹرجی نے راجیش شرما کے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی تصدیق کی۔ اس نوٹ میں تحریر کیا گیا کہ یہ واقعہ حیدرآباد کی راموجی فلم سٹی میں پیش آیا جہاں پربھاس کی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ پیک اپ کے بعد راجیش شرما گھنی جھاڑیوں کے قریب مقامی تکنیکی عملے کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جب انہیں کسی کیڑے نے کاٹا۔ اس وقت انہوں نے اسے معمولی سمجھا اور فوری طبی امداد نہیں لی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے 6 گھنٹے بعد اداکار کی دائیں ٹانگ میں شدید درد شروع ہوا اور وہ حالت خراب ہونے کے باوجود کولکتہ کی فلائٹ میں سوار ہو گئے، جہاں سفر کے دوران انہیں تیز بخار ہو گیا اور طبیعت مزید بگڑ گئی۔ ڈاکٹر اوینیو بھٹاچاریہ کے مطابق زہر کا انفیکشن راجیش شرما کے پیر کی انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک پھیل چکا ہے اور ٹانگ پر بڑے بڑے چھالے بن گئے ہیں۔ انہیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے ٹانگ میں خون کا لوتھڑا بن سکتا ہے، جو اگر سفر کر کے پھیپھڑوں تک پہنچ گیا تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، راجیش شرما ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments