جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تیلگو فلموں کے معروف اداکار ویرا مچھانینی جگاپتی چوہدری المعروف جگاپتی بابو نے تیلگو سپر اسٹار پرابھاس کی سخاوت، ہمدردی اور عاجزانہ شخصیت کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ شہرت حاصل کرنے کے باوجود ان کی عاجزانہ فطرت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ دوسروں کی بے غرضی کے ساتھ مدد کرتے ہیں۔ 64 سالہ سینئر اداکار جگاپتی بابو نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ڈپریشن کا شکار تھے تو انہوں نے پرابھاس سے رابطہ کیا جو اس وقت جارجیا میں شوٹنگ کر رہے تھے، لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھے مسئلہ بتاؤ میں اسے حل کروں گا۔ ان کی اس ہمت افزائی سے میرے حوصلے بلند ہوئے۔ جگاپتی بابو نے کہا اگرچہ پرابھاس عمر میں مجھ سے چھوٹے ہیں، لیکن ان کا دل بہت بڑا ہے۔ وہ سب سے محبت کرنے کے ساتھ ان کا خیال رکھتے ہیں، جب وہ شوٹنگ سے واپس آئے تو ذاتی طور پر مجھ سے ملنے آئے۔ جگاپتی بابو نے معروف ہدایت کار ایس ایس راجامولی اور ان کے خاندان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عالمی شہرت حاصل کرنے کے باوجود راجامولی نہایت عاجز اور ہمدرد انسان ہیں۔ راجامولی کی پیشہ ورانہ دیانت داری کسی بھی شبہے سے بالاتر ہے وہ اداکاروں کا انتخاب ذاتی تعلقات کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ کے مطابق کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکار پرابھاس کے پاس اس وقت کئی بڑی فلمیں موجود ہیں، جن میں کالکی پارٹ ٹو 2898 اے ڈی اور اسپرٹ شامل ہیں۔ جس میں وہ دوبارہ بھیروا کا کردار ادا کریں گے، جبکہ اسپرٹ میں وہ ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ کام کریں گے، جس کی ریلیز 2027 میں متوقع ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود